اسلام آباد

پی ٹی آئی بھارت سے اپنی فنڈنگ کا اعتراف کیوں نہیں کرتی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں انویسٹی گیشن نواز شریف، ان کے خاندان کے پرائیویٹ بزنس کی ہورہی ہے اور کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے عدالت کو خود جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھا تھا، حکومت نے ہمیشہ اعلی عدلیہ کا احترام کیا ہے، جب کہ تمام تحفظات کے باوجود بھی تصویر کیس کا فیصلہ تسلیم کیا، انصاف ہمیں پاکستان کے آئین و قانون سے ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما منی لانڈرنگ یا کرپشن کا کیس نہیں۔ مخالفین کی طرف سے کرپشن کو کیس کے ساتھ جوڑا گیا، شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام پاناما کیس میں نہیں جب کہ جے آئی ٹی میں انویسٹی گیشن نواز شریف اور ان کے خاندان کے پرائیویٹ بزنس کی ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے 4 سال ڈراموں، جھوٹ اور الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان نے کے پی کے میں کرپشن کو فروغ کیا، الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے وکیل کہتے ہیں کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔ عمران خان عدالتوں سے مفرور ہیں اور یہاں آکر لیکچر دیتے ہیں اور جب ان سے سوال ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن میں تو یہ جواب نہیں دیتے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منی ٹریل کی بات ہوتی ہے تو کہتے ہیں 10 سال کا منی ٹریل میرے پاس نہیں، پی ٹی آئی بھارت سے فنڈنگ کا اعتراف کیوں نہیں کرتی، عمران خان کو سازشوں کے لیے کوئی کھلونا نہیں ملے گا جب کہ پی ٹی آئی کے مطابق کوئی کام نہ ہو تو ہراساں کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close