اسلام آباد

محسن بیگ پر حراست کے دوران تشدد کے معاملے پر مجسٹریٹ مارگلہ تھانہ پہنچ گئے

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تھانے کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی ویڈیو طلب کرلی

محسن بیگ پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کے معاملے پر ایس ایچ او تھانا مارگلہ میاں خرم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تھانے کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی ویڈیو طلب کرلی، ایس پی صدر اور ایف آئی اے کے زخمی اہلکار بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محسن بیگ پر مبینہ تشدد کے متعلق تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او میاں خرم نے بیان دیا کہ میں نےافسران کےحکم کی تعمیل کی، ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی صدر بھی موقع پر موجود تھے۔

ایس ایچ او نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ افسران کی موجودگی میں تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close