اسلام آباد
وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں
اسلام آباد : عوام حکومت پر یقین کریں، مہنگائی عارضی طور پر ہے
وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جس طرح اچھا وقت زیادہ دیر نہیں رہتا اسی طرح برا وقت بھی ختم ہوجائے گا۔
شبلی فراز نے بڑھتی مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا کہ عوام حکومت پر یقین کریں، اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے۔ ہر شہری کے لیے یہ سخت وقت چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دن رات محنت کررہے ہیں، مگر کچھ چیزیں کنٹرول سے باہر ہوتی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ساری دنیا کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ حکومت عوام کو سبسیڈیز دے رہی ہے۔ یہ سخت وقت عارضی طور پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کون سی حکومت ایسی ہے جو نہیں چاہے گی کہ عوام خوش ہو۔ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔