اسلام آباد
حسن اور حسین کے بعد مریم نواز بھی جے آئی ٹی میں طلب
اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے کرنی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے بعد مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے۔پاناما جے آئی نے وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کو 2 جولائی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ جے آئی ٹی حسن کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ اور مریم نواز کو بھی پہلی بار طلب کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 3 جولائی، حسین نواز کو 4 اور مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 25 جون کو سمن جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو بھی طلب کر چکی ہے۔