Featuredاسلام آباد
اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں : فواد چوہدری
اسلام آباد : پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی، پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بھی آواز اٹھا رہے ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی، پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ وزیراعظم اس مسئلہ پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں، اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔