Featuredاسلام آباد

قانون کی نہیں اس کے استعمال پر بحث ہونی چاہیے

 اسلام آباد : پیکا ترمیمی آرڈینس کے معاملے کو ایک جج نہیں فُل بینچ کو سماعت کرنی چاہیے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت، تضحیک اور بہتان اسلام کے واضح قوانین ہیں جن پرسخت سزائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیکا کے معاملے پر وہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اٹارنی جنرل نے مخالفت کی بات کیوں کی، امین الحق اور اٹارنی جنرل اس سارے عمل کا حصہ تھے، قانون کی نہیں اس کے استعمال پر بحث ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریاں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close