اسلام آبادتجارت

بڑی محنت سے معیشت کی سمت درست کی گئی

 اسلام آباد: وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے اپنا آغاز معیشت کو بحال کرنے کی کوششوں سے کیا

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے ضمن میں متعدد اقدامات کیے، وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے اپنا آغاز معیشت کو بحال کرنے کی کوششوں سے کیا، بڑی محنت سے معیشت کی سمت درست کی گئی ۔

شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کے چیلنجز کا سامنا تھا، ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ڈالر کی قلت کا سامنا ہمیں ڈالرز خریدنے پڑتے ہیں اسی لیے ڈالرز نہ ہونے کے سبب ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، پاکستان کا مالی گیپ 40 ارب ڈالر کا ہے یہ بھی شکر ہے کہ 30 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موجودہ دس فیصد شرح کو بڑھا کر20 فیصد پر لےجانا ہے، ہمیں آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے، ہمیں اپنی ایکسپورٹ حکمت عملی کو بھی بہتر بنانا ہے، ہمیں اپنی صنعتی اور زرعی پیدوار بڑھانے کی بھی ضرورت ہے، ہمیں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے فصلوں کی پیداوار بڑھانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے ضمن میں متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ،اقتصادی ترقی کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام ، کامیاب جوان، احساس ، ہیلتھ کارڈ جیسے اقدامات کیے ہیں عام آدمی کے سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ہمیں اقتصادی ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close