اسلام آباد

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کا اعلان کردیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پانچ روپے فی یونٹ بجلی بھی سستی کرنے کا اعلان کردیا جبکہ یہ بھی کہا کہ آئندہ بجٹ تک پٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی خارجہ پالیسی اپنے ملک کے مفادات کے لیے ہونی چاہیے، خارجہ پالیسی کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں غلط خارجہ پالیسی بنائی گئی، جب سے سیاست شروع کی تو خواہش تھی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہو۔

انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ پالیسی ہو جو قوم کے مفاد میں ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close