اسلام آباد
اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے : فواد چوہدری
اسلام آباد : عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے، اپوزیشن قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئیے نہ کہ پریشانی کا، اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔