اسلام آباد

پاکستان کو ایران سے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرایئل سے خطرہ ہے، نعیم الحق

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے سانحہ پارا چنار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں حائل مصلحت کی جڑ تک جانے کی ضرورت ہے۔ نفرتیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہو گی۔ کوئٹہ اور کراچی میں ڈاکٹر ز،انجینئرز اور اعلیٰ صلاحیت یافتہ شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد پارا چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ کون سے عناصر ہے جو بھائی کو بھائی سے لڑا رہے ہیں۔ ہم لوگ پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس سانحہ کی مزمت کی اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ہم باور کرانے آئے ہیں کہ ہم پاراچنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ حکمران اصل مسائل کی جڑی ہیں جب تک یہ موجود ہیں مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایران سے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرایئل سے خطرہ ہے۔ دہشتگردی کے واقعے پر حکومتی بےحسی قابل مذمت ہے۔ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشتگردی کے متاثرین سے امتیازی سلوک بند کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close