اسلام آباد

اپوزیشن اب کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے

اسلام آباد: ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا، پاکستانی قوم کا پیسہ چرایا، اور اب اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے، تاریخ پر تاریخ دینے والوں کوشکست ہوئی۔ انہوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے، انہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ وہی فضل الرحمان ہیں جو امریکی سفیر کو کہتے تھےمجھے خدمت کا موقع دیں، نوازشریف مودی کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت گئے، لیکں وہاں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنا گوارا نہیں کیا، اور جب بھارتی تاجر جندال بغیر ویزے کے پاکستان آیا تو اس کی آمد کو چھپایا گیا۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، اور کشمیر پر دنیا بھر کے لیڈرز سے بات کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close