اسلام آباد

اس نااہل کے ہاتھوں عوام تڑپ رہی ہے : قائد حزب اختلاف

اسلام آباد : حکومت کو ہٹانا فرد واحد کی نہیں عوام کی خواہش ہے

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ فرد واحد کی نہیں 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے، چاہتے ہیں فریش مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے عوام کی خدمت کی جائے۔ اس نااہل کے ہاتھوں عوام تڑپ رہی ہے۔ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی جس پر تحریک داخل کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ  ملک میں وہ حکومت لائی جائے جو عوام کی خدمت کرسکے ، حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹا کر قوم کے پاس دوبارہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہے۔ ہمارا سیاسی حق ہے کہ ہر جماعت سے بات کریں قائل کریں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے باضمیر لوگوں کا بھی ذہن بن چکا ہے۔ مرجاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، قوم کو سبز باغ دکھائے گئے۔ کیا کیا نعرے لگائے گئے، بلند بانگ دعوے کیے گئے آج وہ کہاں گئے؟ نواز شریف پارٹی کی مشاورت سے پنجاب کے بارے جو فیصلہ کریں گے، اسے لے کر چلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close