اسلام آباد

وزیر اعظم کی مشکلات میں اضافہ ، ق لیگ کا اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ دیدیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ دیدیا ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو کہا کہ اگر آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے، اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپکے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت نے پہلی بار ویر اعظم کو علیحدہ ہونے کا عندیہ دیدیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close