اسلام آباد

عمران خان جو جتن کرلیں انہیں کچھ نہیں ملنے والا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چاہتے ہیں کہ غیبی مدد آئے اور نواز شریف کو ان کے مقابلے سے ہٹائے، عمران خان جو جتن کرلیں انہیں کچھ نہیں ملنے والا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف یقین رکھتے تو پختونخوا مثالی ہوتا، تحریک انصاف کی قیادت عمل کی بجائے نعروں تک محدود ہے۔ عمران لاکھ جتن کرلیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ جے آئی ٹی تحقیقات میں وزیراعظم کے فلیٹ سے بات حدیبیہ پر آگئی، اب کہاں جائے گی ۔ بات وزیراعظم کے اثاثے اور آمدنی کے ذرائع پر بنتی ہے، لوڈ شیڈنگ پر جلد قابو پالیا جائے گا، بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close