Featuredاسلام آباد

ڈی چوک پر مدر آف آل جلسہ ہونے جارہا ہے : فواد چوہدری

اسلام آباد :  ننھے منے جلوس لے کر آنے والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کوئی وفاقی جماعت ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔  پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ایسے وقت میں قیادت صرف عمران خان کرسکتے ہیں۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ڈی چوک پر مدر آف آل جلسہ ہونے جارہا ہے۔  ننھے منے جلوس لے کر آنے والوں کو بتانا ہے عمران خان واحد لیڈر ہیں۔ ننھے منے جلوس لے کر آنے والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تاش کے سارے پتے ہمارے پاس ہیں۔ تین جوکروں کا یہ آخری کھیل تھا، اس کے بعد یہ نظر نہیں آئیں۔ لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جس جس کو آفر ہوئی اس نے پارٹی کو آگاہی دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف نے شیروں کو جگادیا۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہ لاتی تو ہم ایسے ہی سوئے رہتے۔ آپ اپوزیشن کو ہاتھ ملتے دیکھیں گے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کبھی بلیک میل نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close