اسلام آباد

اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں : فواد چودھری

اسلام آباد: ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے، ، لانگ مارچ مدرسوں کے بچوں پر نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء فواد چودھری اور اسد عمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج بنی گالہ میں وزیراعظم کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی، اسلام آباد ڈی چوک پر تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، وزیراعظم نے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونا بڑی فتح ہے، یو این کے مطابق 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کا دن منایا جائیگا، وزیراعظم عمران خان اسلام کی بہت بڑی خدمت کر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 19 تاریخ سے پوری پارٹی عوام کو متحرک کرے گی، تمام کارکنان، عہدیداران عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے، 27 مارچ کو جو اسلام آباد میں ہوگا دنیا یاد رکھے گی۔

اس کے علاوہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے، سیاست کمزور دل والے لوگوں کا کام نہیں ہے، اتحادیوں کی طرف سے امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست کے آخری دن ہیں، پاکستان کو آج آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایک شناخت ملی ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور مولانا ایک بھی جلسہ ہماری طرح کرکے دکھائیں، لانگ مارچ مدرسوں کے بچوں پر نہیں ہوتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close