اسلام آباد
مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں
اسلام آباد: منحرف ہونے والے تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ہونے والے ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے، جب کہ مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔
تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کاروائ ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااھل ہوں گے مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2022