اسلام آباد
ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے
اسلام آباد : اپنی پارٹی کے ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی اور انتظامیہ غیر آئینی وزیراعظم کے غیر قانونی احکامات ماننے سے گریز کرے۔ اسپیکر نے آج اجلاس نہ بلا کر آئین سے انحراف کیا ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔ اپنی پارٹی کے ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔