اسلام آباد

شرم کی بات ہے کہتے ہیں کہ او آئی سی اجلاس کرکے دکھاؤ : فواد چودھری

اسلام آباد: کیا قیامت آجاتی آپ اگر او آئی سی اجلاس کے بعد تحریک پیش کرتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت مافیاز کے خلاف ہے، شرم کی بات ہے کہتے ہیں کہ او آئی سی اجلاس کرکے دکھاؤ، فضل الرحمان سے پوچھیں اسلام کے نام پر ووٹ لیا مگر کیا کیا؟، 22 مارچ کے بجائے اجلاس 25 مارچ کو ہورہا ہے تو کونسی قیامت آگئی، کیا قیامت آجاتی آپ اگر او آئی سی اجلاس کے بعد تحریک پیش کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اور ان کا نام نہاد اتحاد جو کررہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، منحرف ارکان منہ دکھانے کے قابل نہیں انکے بھائیوں کی کال آرہی ہیں، منحرف اراکین کو7دن کا موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کی تاریخ سال پہلے طے ہوئی ہے، حتمی تاریخ بھی 6 مہینے پہلے سے ہی طے ہوچکی تھی، پاکستان کے مفاد کو نقصان پہچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ جو شروع ہوا ہے اب منطقی انجام تک پہنچے گا، ضمیر خریدے گئے، لوٹا کریسی کو ریگولرائز کرنے کی کوشش کی گئی، حکومت کے خلاف جس طرح سازش کی گئی وہ سامنے ہے، ہمیں پہلے دن سے پتہ تھا کہ یہاں سازش ہوگی، ہمیں معلوم تھا کہ ڈاکوؤں کو اکھاڑنا ایک چیلنج ہے، عمران خان نے ہمیشہ زندگی میں چیلنجز کا سامنا کیا ہے، انہیں انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close