اسلام آباد
اپوزیشن کو خود نہیں معلوم کہ آخر وہ چاہتی کیا ہے
اسلام آباد: اپوزیشن کے ساتھ کچھ باتوں پر ہم قطعی نہیں بیٹھ سکتے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کیسز اور این آر او نہ دینے کا وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے، کیسز بند کرنا اور این آر او دینا غداری کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے27 مارچ کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا، اس پر قائم ہیں، ن لیگ اس وقت دباؤ کا شکار ہے، اپوزیشن کے ساتھ کچھ باتوں پر ہم قطعی نہیں بیٹھ سکتے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کیسز اور این آر او نہ دینے کا وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے، اپوزیشن کو قانونی معاملات پر بات چیت کا پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیسز بند کرنا اور این آر او دینا غداری کے مترادف ہے، اپوزیشن خود واضح نہیں کہ آخر وہ چاہتی کیا ہے۔