اسلام آباد
چوہدری نثار کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں
چودھری نثار کے قریبی ذرائع نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کردی
سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کے عوام کیساتھ موجود ہیں،ان کاوزیراعظم سے ملنے کاکوئی پروگرام بناہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ کے قریبی ذرائع کے مطابق سینئرسیاستدان چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، وہ بنی گالہ وزیراعظم سے ملنے گئے نہ کوئی ایساپروگرام ہے۔