اسلام آباد

فوج تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

پنوں عاقل: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی جب کہ ہمارے لےو پاکستان سب سے پہلے اور اپنی ذات بعد میں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پنوں عاقل چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور داخلی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسران کے ساتھ  گفتگو میں  داخلی سلامتی کے لےر فوج کی تیاریوں اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے حال ہی میں ہونے والی چھٹی مردم شماری اور دیگر داخلی سیکیورٹی کے معاملات پر فوج کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لےی تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ’’ہمارے لےے پاکستان سب سے پہلے اور اپنی ذات بعد میں ہے ‘‘۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کافی طویل سفر طے کرکے کامیابی کے راہ تک پہنچا ہے اور اب ہم تمام منفی عناصر کا قلع قمع کرکے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم کریں گے تاکہ ریاست مضبوط ہوسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close