اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان انا کا شکار ہیں : ایم کیو ایم

اسلام آباد :  وزیراعظم اب خود بھی آجائیں تو بھی اب بہت دیر ہوچکی ہم فیصلہ کرچکے ہیں۔

ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں تحریری معاہدہ کے بعد حکومتی اکثریت ختم ہوگئی وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیئے ہیں۔

ایم کیو ایم پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاملات طے نہ پانے کی وجہ ان کی سست روی ہے۔ وزیراعظم عمران خان انا کا شکار رہے۔ وزیراعظم اپنے وزراء کو بھیجتے رہے لیکن خود نہیں آئے۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پوری قیادت ہمارے پاس بار بار آتی رہی، مسلسل رابطے کرتی رہی، ہم فیصلہ ملکی مفاد اور سیاسی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھ کر کررہے ہیں۔ اب وزیراعظم خود بھی آجائیں تو بھی اب بہت دیر ہوچکی، فیصلہ کرچکے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی اپوزیشن سے تحریری معاہدہ کی روٹین کے مطابق صرف توثیق کرے گی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی سے حکمران اتحاد کی تعداد 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کی تعداد 177 ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close