اسلام آباد

ایم کیو ایم کا فیصلہ کراچی اور سندھ کے مفادات میں ہے : فضل الرحمان

اسلام آباد: اب بھی وقت ہے جو دوست فیصلہ نہیں کرسکے جلدی کرلیں ، ایم کیو ایم کا اپوزیشن کیساتھ چلنے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے، ایم کیو ایم کا فیصلہ کراچی اور سندھ کے مفادات میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال پہلے اس ڈرامے کا آغاز ہوا جس کا ڈراپ سین ہوگیا، اب بھی وقت ہے جو دوست فیصلہ نہیں کرسکے جلدی کرلیں، پاکستان میں معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سب کچھ حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، عالمی سازش اس وقت ہوئی تھی جب عمران خان کو لایا جارہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close