اسلام آباد

وزیر خزانہ نے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لے لیا۔اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  بعض بینکوں اور افراد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر جو گزشتہ روز تک 104 روپے 90 پیسے میں مل رہا تھا وہ آج اوپن مارکیٹ میں 109 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے جب کہ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ انٹربینک ریٹ پر بینکوں سے ڈالر مل ہی نہیں رہا، اس طرح صرف ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close