اسلام آباد

والد صاحب وزیراعظم اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن گیا

اسلام آباد: شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ضمانت پر ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں عوامی حمایت بھی حاصل نہیں، انہیں بیرون ملک سے نامزد کیا گیا ہے، شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں اپنے تجربے کے فضائل بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن سے دیوالیہ حکومت ملی تھی، بہت سخت فیصلے کرنے کے بعد ہم نے ملک کو مستحکم کیا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سازش سے کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب کرچی کرچی ہونا ہے، والد صاحب وزیراعظم اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ضمانت پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کے خواب ٹوٹنے ہیں، تحریک عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کو شکست ہوگی، کل مجھے وزارت قانون کا چارج ملے گا، 48 گھنٹوں میں بہت کچھ ہوسکتا ہے، شہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیر اعظم بن گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close