اسلام آباد

اعلیٰ عدلیہ کے پاس جمہوریت کے حق میں فیصلہ سنانے کا موقع ہے : شازیہ مری

اسلام آباد :  آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے۔

شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔ عدلیہ نے کئی برسوں بعد بلآخر یہ تسلیم کیا کہ بھٹو کی شہادت عدالتی قتل تھا۔ آج اعلیٰ عدلیہ کے پاس جمہوریت کے حق میں فیصلہ سنانے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے۔  ریاست آئین کی بنیاد پر کھڑی ہے، عمران خان نے آئین پر بم حملہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کو خود کش بمبار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ سلیکٹڈ نے شکست دیکھی تو پارلیمنٹ پر بغاوت کر دی۔ الیکشن کل ہوں یا پرسوں آئین توڑ کر نہیں ہو سکتے ہیں۔ آئین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران نے لوگوں کی چیخیں نکالی ہیں، تبدیلی کے نام تباہی مچائی۔ مہنگائی اور غربت میں اضافہ کرنے والا وزیراعظم عدم اعتماد سے بھگ گیا۔ صدر کی جانب سے آئین سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close