اسلام آباد
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا استعفے نہ دینے کی تجویز : ذرائع
اسلام آباد: ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بھرپور مقابلہ کریں گے، ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی تجویز دی ہے، ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔