اسلام آباد

شہبازشریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں

اسلام آباد : شہبازشریف عمران خان پر کیچڑاچھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان کے توشہ خان سے تحائف دبئی میں بیچنے کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تواس میں کیا جرم ہے؟

رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ سمجھ نہیں آیا کہ شہبازشریف کاالزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوژ ہیں ان کوسمجھ نہیں آرہا کہ عمران خان پرکیسے الزامات لگائیں۔

انہوں نے شہباز شریف کے بیان پر کہا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض بنتا نہیں؟ شہبازشریف کبھی گھڑی توکبھی کوئی کریکٹرلے آتے ہیں، شہبازشریف عمران خان پر کیچڑاچھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک بیچے۔

اس بات کا انکشاف وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید بتایا کہ ان قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیا تھا، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close