اسلام آباد
نیب کا ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو نے قومی خزانے کو اربوںروپے کا نقصان پہنچانے پر ڈاکٹر عاصم کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اسلام آباد میں چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگز یکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کیا جائے ۔اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے او جی ڈی سی ایل اور ایس ایس جی سی میں گیس کے ٹھیکے دیے جن میں ان پر ایل پی جی اور ایل این جی انتہائی زیادہ نرخ پر حاصل کرنے کا الزام ہے ۔نیب حکام نے بتا یا کہ ڈاکٹر عاصم پر قومی خزانے کو 17ارب 33کروڑ 80لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔