Featuredاسلام آباد

بلوچستان نیشنل پارٹی کابینہ میں شمولیت پر راضی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مطالبات تسلیم ہونے پر بلوچستان نیشنل پارٹی نے کابینہ میں شمولیت کا حامی بھرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اہم اتحادی کو منا لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کابینہ میں شمولیت کا حامی بھرلی، وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات تسلیم ہونے پر شمولیت کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی اور بی این پی کے ہاشم نوٹزئی کو وزیرمملکت برائے توانائی بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چاغی واقعے پرانکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے، انکوائری کمیٹی حقائق میں ناکام رہی تو جوڈیشل کمیشن بنےگا اور آئی جی ایف سی کے ماتحت شکایت سیل قائم کیا جائے گا۔

بی این پی کے دونوں وفاقی وزرا کی حلف برداری آج رات کو ہو گی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے سرداراخترمینگل کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وفاقی وزراراناثنااللہ اورخواجہ سعدرفیق بھی شامل تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اخترمینگل نے بلوچستان کی ترقی کو ترجیحات میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے، بلوچ افرادی قوت ملک کاقیمتی اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close