اسلام آباد
اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے مذہب کو استعمال کرنا بند کریں
خان صاحب کا سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نےسیاست چمکانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا۔
وزیر خزانہ نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے مذہب کو استعمال کرنا بند کریں۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا عمران خان خود کی معروف سے مناسبت اور مخالفین کیلئے منکر کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیئے، سفید جھوٹ بولا گیا، خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پر کوئی بات کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب کا سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے، قرآن ہم سب کا ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے