اسلام آباد

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم رہا تو امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ برہان وانی کا یوم شہادت ساری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا یہ بازار گرم رہا تو پھر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ برہان وانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے، ایک سال پہلے اس جواں سال شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے لہو سے جو چراغ روشن کیا، اس سے آج پوری وادی میں چراغاں ہے، برہان وانی کی شہادت نے ثابت کردیا کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے، برہان وانی کا یوم شہادت ساری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا یہ بازار گرم رہا تو پھر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ یہ شہادت عالمی برادری اور اور قوتوں کو بھی متوجہ کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے آنکھیں نہیں چرا سکتے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا۔ کوئی بھی بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے کے لئے آمادہ نہیں، بھارت کو یہ حقیقت بھی سمجھ لینی چاہیے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا، برہان وانی کی شہادت نے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا کہ آزادی کشمیر کی تحریک کسی خارجی مداخلت کے زیر اثر ہے، مقبوضہ کشمیر کی یہ تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close