اسلام آباد

پاناما کیس کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیگی

اسلام آباد: جے آئی ٹی کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی ہے جو آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے  قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دی گئی ہے، بیرون ملک سے حاصل ہونے والے شواہد کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا جب کہ آڈٹ فرمزکی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے وقت میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن وحسین نواز، بیٹی مریم نوازسمیت کئی اداروں کے سابق و حاضر سربراہان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close