اسلام آباد
(ن)لیگ پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں، مریم نواز
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے آج سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔
واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے جب کہ جے آئی ٹی نے 62 دن تک تحقیقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف، ان کے تینوں بچے، داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ ایس ای سی پی، نیب، ایف بی آر اور نیشنل بینک کے سربراہان بھی پیش ہوئے۔