اسلام آباد
وزیراعظم نواز شریف بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے نام بھی ایک آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مریم نواز شریف نیلسن اور نیکسول کمپنی کی مالک ثابت ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز نے جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جعلی ڈاکومنٹس جمع کرائے گئے تھے جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی ایک آف شور کمپنی کے مالک ثابت ہوگئے ہیں اور مریم نواز شریف نیلس اور نیکسول کمپنی کی مالک ہیں یہ بھی تحقیقات کے دوران ثابت ہوگیا ہے۔