اسلام آباد

نواز شریف گھر بھیجے جانے کا انتطار کرنے کے بجائے فوری مستعفی ہوں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ پر رہنے کا نہ صرف اخلاقی بلکہ سیاسی اور قانونی جواز بھی کھوچکے ہیں۔ کہتے ہیں کہ گھر بھیجے جانے کا انتطار کرنے کے بجائے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ زرداری ہاوس میں پیپلز پارٹی کے طویل مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان نے جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات پیش کرکے مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے نہ صرف اپنے بچوں کا نام استعمال کیا بلکہ والد کی شہرت بھی خراب کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مستعفی نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج سمیت تمام آپشن کھلے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف متفقہ حکمت عملی کے لیے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کی تجویز بھی زیرغور آئی جس پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close