اسلام آباد

مختص جگہ پر تحریک انصاف دھرنا دے تو اجازت دینے کیلئے تیار ہیں

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دھرنے کی مشروط اجازت دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ مختص جگہ پر تحریک انصاف دھرنا دے تو اجازت دینے کیلئے تیار ہیں، حالات پی ٹی آئی نے خراب کئے، بچنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کیں، چولستان میں انسانوں اور جانوروں کے پینے کا پانی بھی نہیں تھا، آج چولستان کے لیے دو سو سے تین سو کیوسک پانی فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سولر ٹیوب ویل جتنا مفید ہے اتنا ہی خطرناک بھی ہے، زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہو رہی ہے، اس وقت پانی کی قلت 45 سے 47 فیصد ہے، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی اس ملک پر رحم کرے، اس وقت پانی کی صورتحال ملک میں بہت تشویشناک ہے، 2014ء میں بھی اس طرح کے حالات ہوئے تھے پھر سنبھل گئے تھے، اگست میں پانی بہت طاقت ور طریقے سے آئے گا جب ضرورت نہیں ہوگی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، ہم کس طرح اپنی زراعت کو دیگر فصلوں پر لے کر جائیں، پانی کی قلت اور ماحولیاتی تبدیلی پر ایک کانفرنس بلائی جائے، وزیراعظم میاں شہباز شریف سے گزارش ہے وہ اس معاملے پر نوٹس لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close