Featuredاسلام آباد

حکومت تماش بینوں کے حوالے کردی گئی، حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں

اسلام آباد: یہ عوام کا پیسہ ایسے خرچ کر رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اپنے چھٹے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ آپ نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا اور خواتین کی بے حرمتی کی، پی پی نے لانگ مارچ کیا تو عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو کہا کہ ان کو سہولت دیں، اس حکومت کی بدمعاشی اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے حکومت تماش بینوں کے حوالے کردی گئی، حکومت کا پیسہ تماش بین عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اپنے چھٹے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ عوام کا پیسہ ایسے خرچ کر رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہے، شہباز شریف نے آتے ہی 5 گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کردیا، آتے ہی انہوں نے سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ کروڑوں روپے سے اپ گریڈ کرا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر جگہ بات کر رہے ہیں، دھمکی آمیز سائفر کی تحقیقات ہونی چاہییں، سپریم کورٹ اس پر کمیشن کیوں نہیں بنا رہی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو صدر مملکت عارف علوی خط لکھ رہے ہیں، ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن دینے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دیں کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے یا نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مصدق ملک پٹرولیم کے چھوٹے وزیر ہیں، مصدق ملک کہتے ہیں کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں مگر دوروں پر خرچ کر رہے ہیں، 4 سال پرائم منسٹر ہاوس میں رہیں ہمیں نہیں پتہ سوئمنگ پول کہاں تھا۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے 40 روزہ اقتدار میں دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، بلاول بھٹو بھی دوروں پر ہیں، قادر پٹیل جنیوا بیٹھے ہیں، ایسا لگتا ہے ڈبلیو ایچ او بھی قادر پٹیل کے مشورے سے چل رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا قومی اسمبلی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس معاشرے میں کمزور اور طاقتور میں اتنا فرق ہو آگے کیسے جائے گا، آج الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممبران کو نوٹیفائی نہیں کر رہی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حمزہ شہباز پی ٹی آئی ممبران کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنے بیٹھے ہیں، اداروں کے اندر مخصوص لابیز حمزہ شہباز اور شہبازشریف کو سپورٹ کر رہی ہے، شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آنکھیں بند کر کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفریس سنیں تو لگے گا کہ وہ بانی متحدہ ہیں ، عمران فاروق کے قتل کے بعد بانی متحدہ بھی اسی طرح رو پیٹ رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close