اسلام آباد

4 سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے

اسلام آباد: عمران خان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو اپنی منافقت کی سیاست میں گھسیٹنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیرونِ ملک سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کے اپر دیر میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیا اور سابق وزیراعظم کو 2023 تک چپ کرکے انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو اپنی منافقت کی سیاست میں گھسیٹنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں، مشورہ ہے کہ وہ چپ کرکے بیٹھیں اور 2023 تک انتظار کریں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان واقف ہیں کہ شہباز شریف معیشت کو ٹھیک کردیں گے، وہ جانتے ہیں ن لیگی وزیراعظم تمام ممالک سے تعلقات ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، 4 سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے 2 دفعہ کہا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی، آپ کا بیرونِ ملک سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close