اسلام آباد

ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا : شوکت ترین

اسلام آباد : ہمارے دور میں ریکارڈ ترسیلات زر اور بر آمدات ہوئیں۔

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا، ہماری گروتھ 6 فیصد تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ جی ڈی پی ہمارے دور میں رہی۔ ہمارے دور میں ایگری کلچر میں 4.4 فیصد گروتھ ہوئی۔ یہ کس کو بیوقوف بنارہے ہیں، اکنامک سروے پڑھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارہ 4.2 ٹریلین روپے ہے۔ ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا۔ ہماری گروتھ 6 فیصد تھی، یہ 5 فیصد گروتھ کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ ہمارے دور میں ریکارڈ ترسیلات زر اور بر آمدات ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close