اسلام آباد

میرا ایک ہی بینک اکاونٹ ہے جسے اسحاق ڈار چلا رہے تھے، صدر نیشنل بینک

اسلام آباد: جے آئی ٹی ہنگامہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد نے جے آئی ٹی کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں چار میں سے تین بینک اکاونٹس تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ سعید احمد کے مطابق، ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چوری ہوگیا تھا جس پر کسی نے یہ تین اکاونٹس کھلوائے، کہتے ہیں ان اکاونٹس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزکشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اپنی رپورٹ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے صدر نیشنل بینک سعید احمد سے متعلق بتایا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں چار میں سے تین بینک اکاونٹس تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ سعید احمد کے مطابق، ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چوری ہوگیا تھا جس پر کسی نے یہ تین اکاونٹس کھلوائے، یہ اکاونٹس بینک آف امریکہ، البرکہ بینک اور التوفیق انوسمنٹ بینک میں کھولے گئے۔ ان اکاونٹس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزکشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

سیعد احمد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریٹس بینک گلبرک لاہور میں اکاونٹ ان کا اپنا ہے تاہم یہ اکاونٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعمال کرتے رہے۔ سعید احمد کے مطابق، انہوں نے یہ اکاونٹ ہجویری مضاربہ کے ڈائریکٹر اور سپانسپر کے طور پر کھلوایا۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں سعید احمد کے اکاونٹ میں دئیے گئے ایڈرس کو بھی مشکوک قرار دیا ہے۔ جے آئی ٹی کے مطابق، سعید احمد کے اکاونٹ پر آرمی اسٹور جھونا گھاٹ کراچی کا ایڈرس درج ہے۔ جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں سیعد احمد نے بتایا کہ وہ 2013 میں پاکستان آئے اور انہیں ڈپٹی گورنر بنا دیا گیا۔ سعید احمد نے تسلیم کیا کہ 1980 میں سعودی عرب میں انہیں مالک کی شکایت پر 20 روز کیلئے جیل بھی جانا پڑا تاہم برطانوی سفارت خانہ کی مداخلت پر انہیں رہا کیا گیا۔ صدر نیشنل بینک نے بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے برطانوی شہری ہیں، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بننے سے قبل وہ برطانیہ میں اولڈ ایج ہاوس چلا رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close