اسلام آباد

نواز شریف نے پاکستانی عوام کی توہین کی، مستعفیٰ نہ ہوئے تو انجام کا سامنا کرنا پڑیگا، نعیم الحق

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے تو انہیں انجام کا سامنا کرنا پڑیگا، نواز شریف شہباز شریف اور اسحاق ڈار استعفیٰ دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق  نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف روز نئے الزامات آرہے ہیں، بڑا جرم کرنے بعد بھی وہ سمجھتے ہیں کہ استعفی نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزیاں کیں، نواز شریف نے پاکستان کے عوام کی توہین کی ہے، انہیں احساس ہونا چاہئیے کہ وہ عوام سے بد دیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ نعیم الحق نے واضح کیا کہ اگر انہوں نے استعفی نہ دیا تو انجام اچھا نہ ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف فوری مستعفی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close