اسلام آباد

حکومتی وزیر غلط اور غیرحقیقی بیان دینے سے اجتناب کریں، ترجمان وزیر داخلہ

اسلام آباد: نجی ٹی وی پر وفاقی وزیر کےبیان پر وزیر داخلہ چوہدری نثار پھٹ پڑے، کہتے ہیں غلط بیانات ایسے وزراء کی طرف سے آ رہے ہیں جنہوں نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دو چار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک وفاقی وزیر کے بیان پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سخت ردعمل  کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیر داخلہ محمد اسلم شاہد کے مطابق، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کی گئی وزیر داخلہ کی تقریر پر حکومتی وزیر غلط اور غیرحقیقی بیان دینے سے اجتناب کریں، وزیر داخلہ نے یہ بیان کہیں نہیں دیا جو ایک حکومتی وزیر بار بار دہرا رہے ہیں اور اسے وزیر داخلہ سے منسوب کر رہے ہیں۔ ترجمان وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی یہ ہے کہ یہ غلط بیانات ایسے وزراء کی طرف سے آ رہے ہیں جنہوں نے حکومت کو اس نازک صورتحال سے دو چار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close