اسلام آباد
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس بلالیا
اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے گورنر کو حکم دیا ہے کہ یکم جولائی پنجاب اسمبلی کا اجلاس میں منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرنے کا حکم دے دیا۔