اسلام آباد

پی ٹی آئی کرپٹ ٹولہ، عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ آپ ایک چور، جھوٹے، اور ذہنی مریض ہیں۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین عدالتوں سے مفرور شخص دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے؟ ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے، جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی تو آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ورکرز کے ساتھ جو کر رہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، تحریک انصاف کے ورکرز خان صاحب کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ حیرت اس بات پر ہے کہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا شخص آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰة کے پیسے پر منی لانڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے، اداروں کو گالی دینے اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے، عمران خان خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close