اسلام آباد

جے آئی ٹی کی 10ویں جلد کُھلی تو نواز شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی کی 10ویں جلد کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جتنا پاناما کیس کو حکومت کھولے گی اتنا ہی پھنستی جائے گی، یہ لوگ جے آئی ٹی میں گئے تو اور چیزیں سامنے آئیں جب کہ جے آئی ٹی کی جلد نمبر 10 کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لہذا نواز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ اس کیس کو مزید نہ کھولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف سیاست دانوں اور حکمرانوں کا کیوں، بیورو کریٹ اور ریٹائرڈ جرنیل سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہوں، 2014 میں جمہوریت کو بچایا لیکن اب وزیراعظم نواز شریف کو جانا ہی ہوگا کیونکہ نظام ضروری ہے لہذا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو محفوظ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور اپوزیشن سے یکجہتی کے لیے آیا ہوں جب کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اور اس کے بعد سپریم کورٹ ہے جہاں لوگ انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close