اسلام آباد

جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی اور وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بدنیتی پر مبنی ہے اور اس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا جس کی آئین و قانون اجازت نہیں دیتا جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف جعلی کیسسز بنانے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے مخبر کے ذریعے دستاویزات لیں، جے آئی ٹی کی دستاویزات بھی غیر تصدیق شدہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close