اسلام آباد

پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف تحریک پر غور، کارکن تیار ہو جائیں وزیراعظم کا جانا ٹھہر گیا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدرارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور پاناما کیس پر عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن و دیگر شریک ہوئے۔ خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ نے چیئرمین پارٹی کو عدالتی کارروائی پر بریف کیا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک پر غور کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار ہو جائیں وزیراعظم کا جانا ٹھہر گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close