اسلام آباد

عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے : شیری رحمان

اسلام آباد : عدلیہ قابل احترام ہے، لیکن دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ عدالت کے فیصلے سے پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے۔ پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے۔ ایک جماعت کا ملک میں الگ اور پارلیمنٹ میں الگ سربراہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ قابل احترام ہے، لیکن ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں۔ عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close